جہانیاں(نمائندہ نوائے وقت ) اسسٹنٹ کمشنر کی رہائشگاہ کے قریب, گورنمنٹ ہاؤسنگ سکیم، شفقت کالونی ,گورنمنٹ کالج ,جلال آباد,غریب آباد ,پھاٹک مرضی پورہ ,سکولوں کے باہر اور دیگر مقامات پر جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے رہتے ہیں اور اس کوڑاکرکٹ کو آگ لگانے سے ہرطرف دھواں ہی دھواں۔ زہریلے دھواں سے راہ گیراور شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کے پیش نظر پنجاب بھر میں دھان کی فصل ,کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے پر سختی سے پابندی عائد کی ہوئی ہے مگر آفسران کاروائی کی بجائے دفتروں تک محدود ہیں شہریوں محمد بلال ,محمد مشتاق ,محمد عمران,محمد ندیم ,محمد فرحان اور دیگرنے کمشنر ملتان,ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔