عمران خان نے اپنے دور میں ملک کو بند گلی میں لاکھڑا کیا: راؤ ذوالفقار معصومی


وہاڑی(نامہ نگار) پیپلز پارٹی تحصیل وہاڑی کے صدر راؤ ذوالفقار علی معصومی نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پاکستان کے کامیاب ترین وزیر خارجہ ثابت ہوئے ہیں عمران خان نے اپنے دور میں پاکستان کو بند گلی میں لا کر کھڑا کر دیاتھالیکن اب پی ڈی ایم حکومت میں بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ عالمی سطح پر پاکستان کو نیا وجود بخشا ہے امریکہ سے سرد مہری ختم ہو گئی ہے عرب دنیا سے نئے تعلقات استوار ہونگے یو این سیکرٹری جنرل کے بعد او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان اورکشمیر کا دورہ پاکستان کی شاندار خارجہ پالیسی کا عکاس ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اپنے گریبان میں جھانک کر اپنے اور موجودہ دور کی خارجہ پالیسی کا جائزہ لینا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن