عمران خائن ہے،تحائف فروخت سے جگ ہنسائی ہوئی:نیئر بخاری

Dec 17, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل پیپلز سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ دور عمرانی ملکی تاریخ کا میگا کرپشن سیکنڈلز دور تھا وزیر مالیاتی معاون کرپشن میں ملوث تبدیلی سرکار سے بڑی مالیاتی واردات کیلئے نئی وزارت حاصل کرتا سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان سوچے سمجھے منصوبے کے تحت توہین الیکشن کمیشن کرتا ہے تاکہ متوقع قانونی فیصلوں کو متنازع قرار دیا جا سکے پی ٹی آئی وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے ممنوعہ فارن فنڈنگ وصولی کا اعتراف کر چکا ہے نااہلی یقینی ہے قومی خزانے کے خائن بدعہد بد دیانت بد اخلاق بریگیڈ سربراہ کے منہ سے اخلاقیات کا تذکرہ شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کی سہولتکاری اور مددگاری کرنے والا صوبائی حکومتوں کے وسائل پر سانپ بنا بیٹھا ہے ۔لوگوں کو منہ سے دو وقت کی روٹی روزگار چھت چھیننے والا پورے حساب اور احتساب کی تیاری کرے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے عہدے اور پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے والے عمران خائن تم دوست ممالک کے توشہ خانہ تحائف فروختگی سے ملک کیلئے جگ ہنسائی کا باعث بنے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے سانحہ.اے پی ایس پشاور آٹھویں برسی پر پیغام میں کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم طلبہ اور شہید اساتذہ کرام کا گہرا صدمہ نہیں بھولے سانحہ اے پی ایس سفاکانہ زینیت کا مجرمانہ فعل تھا۔
نیر بخاری

مزیدخبریں