وفاقی وزیر اقتصادی امور سے سی ای اوآئی سی آئی ای سی کی ملاقات


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے سی ای او، آئی سی آئی ای سی اور سی ای او ایگزم بینک نے ملاقات کی ۔ اسلامک کارپوریشن فار دی انشورنس آف انویسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اسامہ عبدالرحمن کیسی اپنے 3 رکنی وفد کے ساتھ پاکستان کے دورے پر ہیں۔وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے وفد کا استقبال کیا۔ سی ای او آئی سی آئی ای سی نے وزیر برائے اقتصادی امور اور ٹیم کو کاروباری برادری کے لیے آئی سی آئی ای سی کی مالیاتی مصنوعات پر بریفنگ دی۔ وزیر نے نہ صرف کاروباری برادری بلکہ حکومتی ملکیتی اثاثوں کے لئے بھی انشورنس کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ باہمی تعاون اور شراکت داری کے ذریعے اور بھی بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے دستیاب مواقع کے حوالے سے کاروباری برادری کی استعداد کار میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔ اقتصادی امور کے وزیر نے انتہائی مشکل وقت میں آئی ایس ڈی بی اور آئی سی آئی ای سی ٹیم کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔
ملاقات

ای پیپر دی نیشن