گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )انجمن فلاح و بہبود انسانیت کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ، انجمن فلاح و بہبود انسانیت و الشا فی ڈائلسزکمپلیکس کے صدر سیدامیر حیدر کرمانی نے بتایا کہ کہ چیف کمشنر انکم ٹیکس کرامت اللہ چوہدری و کمشنر انکم ٹیکس محمد عاصم حلیم نے ٹیکس استثنیٰ کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ۔ اب انجمن فلاح و بہبود انسانیت اوراس کے زیر انتظام سول ہسپتال میں چلنے والا الشا فی ڈائلسزکمپلیکس انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے۔ اس موقع پر چارٹرڈ اکاونٹنٹ چوہدری شفاعت علی بھی موجود تھے۔