گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )انجمن فلاح و بہبود انسانیت کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ، انجمن فلاح و بہبود انسانیت و الشا فی ڈائلسزکمپلیکس کے صدر سیدامیر حیدر کرمانی نے بتایا کہ کہ چیف کمشنر انکم ٹیکس کرامت اللہ چوہدری و کمشنر انکم ٹیکس محمد عاصم حلیم نے ٹیکس استثنیٰ کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ۔ اب انجمن فلاح و بہبود انسانیت اوراس کے زیر انتظام سول ہسپتال میں چلنے والا الشا فی ڈائلسزکمپلیکس انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے۔ اس موقع پر چارٹرڈ اکاونٹنٹ چوہدری شفاعت علی بھی موجود تھے۔
انجمن فلاح و بہبود انسانیت کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا
Dec 17, 2022