جودھ پور (نمائندہ خصوصی) کبیروالا و نواحی علاقوں بارہ میل،ککڑہٹہ،بٹہ کوٹ،سیال مشین، مخدوم والا،کوٹ اسلام،چوپڑہٹہ و دیگر علاقوں میں احساس راشن پروگرام کے تحت چلنے والے کریانہ سٹور مالکان دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے ہیں اشیاءخوردو نوش گھی،سرف،مرچ،مصالحہ جات،چینی اور صابن وغیرہ غیر معیاری اور مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں،باوثوق ذرائع کے مطابق کے مطابق احساس راشن پروگرام میں فی کس 200 روپے کی کٹوتی بھی کی جارہی ہے ۔متعدد بار عوام نے احساس راشن پروگرام کے افسران کو شکایات بھی کیں لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہوا،اہلیان علاقہ،عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور کرپٹ دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کریانہ سٹور مالکان