ملتان(نیوز رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کا 12ویں کانووکیشن کا تیسرا حصہ منعقد کیا جس میں مختلف شعبوں کے گریجوایٹس کو 2150 ڈگریاں دی گئیں جن میں سے 410 بیچلرز، 1449 ماسٹرز اور 291 ایم فل گریجویٹس تھے۔خزاں 2019 اور بہار 2020 کے طلباءنے ڈگری حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں بائیس (22) میرٹ سرٹیفکیٹس اور پانچ (05) گولڈ میڈل بھی دیے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی آف ڈیرہ اسماعیل خان، مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شریک ہوئے۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی، ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نے ورچوئل یونیورسٹی کی کامیابیوں اور ملک کے دور دراز علاقوں تک ٹیکنالوجی پر مبنی معیاری تعلیم کی فراہمی میں اس کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے والدین کا احترام کریں۔ پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی ڈی آئی خان نے اس موقع پر معیاری تعلیم فراہم کرنے کی کوششوں پر ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے طلباءکو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل سکلز سیکھنے پہ بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کی سرکاری جامعات میں ایک ممتاز حیثیت رکھتی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس کے طلباءپاکستان کی ترقی کے لئیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔بعدازں ڈائریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نے مہمان خصوصی کے ساتھ مل کے تمام گریجویٹس میں ڈگریاں بھی تقسیم کیں۔ کانووکیشن میں فیکلٹی، سٹاف، طلباء اور ان کے والدین نے شرکت کی۔
ورچوئل یونیورسٹی