منڈا چوک، علی پور (نامہ نگار)امیدوار حلقہ این اے 176 میاں فیاض حسین چھجڑا کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل کر لیا، میاں فیاض حسین چھجڑہ نے عمران خان کو یقین دلایا کہ وہ عمران خان کے سیاسی سپاہی بن کر تحریک انصاف کاپیغام حلقہ کی عوام تک پہنچائے گے۔زمان پارک میں سابق وفاقی وزیر و سابق ضلع ناظم مظفرگڑھ چیف سردار عبدالقیوم خان جتوئی کے صاحبزادے محمد داو¿د خان جتوئی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات اور باقاعدہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ملاقات میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، صدر جنوبی پنجاب عون عباس بپی، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب نوابزادہ محمد احمد خان اور سینئر نائب صدر یوتھ ونگ پاکستان علی عباس قریشی بھی موجود تھے، عمران خان نے میاں فیاض حسین چھجڑہ کو پارٹی پرچم پہنا کر انہیں تحریک انصاف میں باقاعدہ شامل کر لیا۔
فیاض حسین چھجڑا
عمران خان سے ملاقات، فیاض حسین چھجڑا، داﺅد جتوئی تحریک انصاف میں شامل
Dec 17, 2022