گوجرانوالہ+نوشہرہ ورکاں ( نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت) سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ لدھا ڈاکٹر سہیل افضل کو کو اعلی کارکردگی کی بنیاد پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تعینات کر دیا ان کی تعیناتی پر دوست احباب اور شہریوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ دریں اثناء اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ صفدر آباد عنصر جمیل کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نوشہرہ ورکاں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ انکی پیش رو اقصی امین ڈوگر کا تبادلہ صفدر آباد کر دیا گیا ، اس موقع پر ماتحت عملہ نے اقصی امین ڈوگرکے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا ۔جبکہ شاہد عنایت، محمد حنیف چوہدری اور میاں رضوان علی نے انہیں گلدستے، یادگاری تحائف پیش کئے۔
ڈاکٹر سہیل افضل ڈی ڈی ایچ او،عنصر جمیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نوشہرہ ورکاں تعینات
Dec 17, 2022