نجف شیرازی،عباس مظہر ڈار،عامر چوہان ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

Dec 17, 2022

قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما سید نجف شیرازی،عباس مظہر ڈار(المعروف) اے بی ایم ڈار،عامر چوہان،ملک جمی ودیگر  نے تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا، انہو ں نے یہ اعلان گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(نون)کے سیکرٹریٹ قلعہ دیدارسنگھ میں کیا۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے اور مالدار افراد کو نوازنے اور ناکام پالیسیوں سے متنفر ہو پارٹی کو خیر باد کہہ رہے ہیں۔قلعہ دیدارسنگھ میں تحریک انصاف کا شیرازہ بکھر چکا ہے عنقریب باقی ماندہ کارکن بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔صدر مسلم لیگ(نون)ترکیہ میر ابرار احمد بٹ ایک خدا ترس اور علاقہ کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھنے والی شخصیت ہیں ان سے متاثر ہو کر ہم مسلم لیگ(نون)میں شمولیت اختیار کررہے ہیںاور ان کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم کرتے ہیں۔اس موقع پر صدرمسلم لیگ ن ترکیہ میر ابرار احمد بٹ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں شمولیت پر ہم اپنے بھائیوں کو خوش آمدیدکہتے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر ان کے ساتھ ہیں  ۔انہوں نے کہا عوام کے روشن مستقبل کا محور مسلم لیگ ن ، میاں نواز شریف او رمیاں شہباز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیںآئندہ الیکشن میں عوام عمران نیازی کو یکسر مسترد کر دیں گے۔

مزیدخبریں