محکمے ڈیجیٹل مردم شماری کومہارت ، ٹائم لا ئن کے مطابق مکمل کریں:کمشنر گوجرانوالہ


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ملکی تاریخ میں پہلی بار ساتو یں مردم اور خانہ شماری مکمل طورپر ڈیجیٹل ہو گی اور اس سلسلہ میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن غلام فرید اور آر پی او منیر مسعود مارتھ کی زیر صدارت اجلاس میں گوجرانوالہ ڈویژن میں مردم و خانہ شماری  کے  انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہو ئے متعلقہ افسروں اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس اہم قومی ٹاسک کو ذمہ داری‘ خلوص نیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ ٹائم لا ئن کے مطابق مکمل کریں۔ کمشنر آفس میں منعقد ہ ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر‘ ڈی سی سیالکو ٹ عبداللہ خرم نیازی‘ ڈی سی نارووال محمد شاہ رخ نیازی‘ ڈویژنل مردم شماری(سینسس) کو ارڈینیٹر‘ مردم شماری (سینسس) کوارڈینیٹر احسان اللہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شر کت کی۔ کمشنر نے کہا کہ سماجی اور معاشی شعبوں کی ترقی کیلئے بہتر منصوبہ بندی بیحد ضروری ہے ، تمام ممکنہ وسائل برو ئے کار لاتے ہوئے اس قومی ذمہ داری کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔   ڈویژنل مردم شماری کوارڈینیٹر محمد یونس اور مردم شماری کوارڈینیٹر احسان اللہ نے بتایا کہ ہر مردم شماری  بلاک 200 سے 250 گھروں پر مشتمل ہو گا جبکہ مردم شماری سرکل 5 سے7   بلاکس‘ مردم شماری ڈسٹرکٹ تحصیل/ کنٹونمنٹ پر مشتمل ہو گا۔ انہوں نے  بتایاکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں مجمو عی طورپر 125 چارج‘ 1069 سرکل اور 8122 بلا کس ہو ں گے جبکہ مجمو عی طور پر ڈویژن میں 582 سرکل سپر وائزر اور 4062  شمار کنندہ  فرائض سر انجام دیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن