ملتان (خبر نگار خصوصی) حکومت پنجاب نے سول سیکرٹریٹ کمپلیکس جنوبی پنجاب کے منصوبے کے لئے مزید 1 ارب روپے کے فندز مختص کردئے ہیں۔ایڈیشنل فنڈز سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے مختص کئے گئے ہیں۔محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب نے محکمہ خزانہ کو اس بارے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ فنڈز انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کو جاری کئے جائیں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کی ہدایت پر منصوبے کی ہفتہ وار مانیٹرنگ جاری ہے۔ منصوبے کا تین منزلہ گرے سٹرکچر دو ماہ میں مکمل کرنے کا عندیہ دیاگیا ہے۔سیکرٹریٹ کے گراونڈ فلور میں بجلی کے نظام کے لئے ڈکٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ جی او آر کی بلڈنگز کی فنشنگ کے کام بھی آغاز کردیا گیاہے۔ 504 کنال رقبہ پر محیط سول سیکرٹریٹ کے منصوبے پر3 ارب50 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔سرکاری انتظامیہ سول سیکرٹریٹ کے منصوبہ کو معینہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لئے سرگرم ہے۔
سول سیکرٹریٹ کمپلیکس
سول سیکرٹریٹ کمپلیکس جنوبی پنجاب کیلئے مزیدایک ارب روپے کے فندز مختص
Dec 17, 2022