سانحہ پشاور‘ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں

Dec 17, 2022


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) سانحہ پشاور کی برسی کے موقع پر تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدرکی طرف سے تھانہ صدر چوک میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں جس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کنور عمران سعید ،آصف منظور ورک، حاجی غلام نبی ورک ، ڈاکٹر اشرف گھمن،میاں علی بشیر، رانا زاہد محمود خاں، شہزداہ خان ،ملک افتخار احمد، عرفان بھٹی ،ملک آصف ،رانا بلال محمود خان، چودھری مشتاق احمد ، طاہر الیاس ورک سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے افضال حیدر نے کہا کہ 16 دسمبر سقوط ڈھاکہ کیساتھ ساتھ شہدائے پشاور کی یاد تازہ کرتا ہے ۔

مزیدخبریں