شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک کے اندر معاشی سرگرمیاں ختم ہوچکی ہیں قومی پیداوار روزبروزکم ہورہی ہے کساد بازاری اوربے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور غیر ملکی ایجنڈا کی تکمیل میں مصروف حکمرانوں کو ملکی ابتر حالات اور عوامی مسائل کے حل کی کوئی فکر نہیں۔، اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا کہ معاشی چیلنجز دن بدن گھمبیر ہوتے چلے جارہے ہیں ادارے حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں اور ناکام معاشی پلاننگ کے باعث تباہی کا منظر پیش کررہے ہیں امپورٹڈ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی اقدام اٹھانے کو تیار نہیں۔