اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی علی احمد صابر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، جب چاہیں واپس لے لیں عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، مدتوں بعد قوم کو ایسا رہنما نصیب ہوا جو ہر موقع پر عمران خان کا ساتھ دیں گے، جس کے ساتھ چلتے ہیں اور یہ ساتھ نبھاکر بھی دکھائیں گے، (ق) لیگ کی قیادت کی وفاشعاری و رواداری سے پوری قوم آگاہ ہے، پی ڈی ایم ٹولہ (ق) لیگ اور پی ٹی آئی کے اتحاد سے خوفزدہ ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ‘ جب چاہیں واپس لے لیں:علی احمد صابر
Dec 17, 2022