سیاہ فام خاتون کلاڈین گے ہارورڈ یونیورسٹی کی صدر مقرر

امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے پہلی مرتبہ ایک سیاہ فام خاتون کلاڈین گے کو صدر مقرر کر دیا۔ کلاڈین گے ہیٹی کے تارکین وطن کی بیٹی ہیں۔ وہ افریقین سٹڈیز اور اقلیتی سیاست میں ماہر پروفیسر ہیں۔جمعرات 15 دسمبر کو ہارورڈ یونیورسٹی نے اپنے سب سے اہم کالج کی ڈین کلاڈائن گے کو اپنا صدر مقرر کیا۔ جو اس باوقار تعلیمی ادارے کی قیادت کرنے والی پہلی سیاہ فام شخصیت بن گئی ہیں۔اپنی ویب سائٹ پر یونیورسٹی نے کلاڈین گے کو ایک بہترین پروفیسر اور سرپرست کے طور پر بیان کیا ہے جس کی کلاسوں میں ریاست ہائے متحدہ میں نسل اور نسلی سیاست، شہری حقوق کے بعد کے دور میں سیاہ فام سیاست، امریکی سیاسی رویے اور جمہوری شہریت سے متعلق موضوعات پر بات کی جاتی ہے۔یونیورسٹی کے نئے صدر کے لیے سلیکشن کمیٹی کی سربراہ پینی پرٹزکر نے کہا کہ کلاڈین گے نے امریکہ میں عدم مساوات پر ہارورڈ انیشی ایٹو کی بنیاد رکھی اور اس کی سربراہی بھی کی۔ اس اقدام کا مقصد سماجی اور معاشی عدم مساوات پر ہارورڈ میں تدریس اور تحقیق کو آگے بڑھانا ہے۔کلاڈین فی الحال سائنس اور سوشل سائنسز کے ذمہ دار فیکلٹی کے ڈین کے عہدے پر فائز ہیں

ای پیپر دی نیشن