20 سال سے زائد وقفے وقفے سے کام کرنے کے بعد انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے لیے خصوصی مندوب کے طور پر اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اب مختلف جماعتوں کے ساتھ کام کرنے اور وسیع تر انسانی مسائل پر کام کرنے کی خواہاں ہیں۔اداکارہ نے جمعہ کو یو این ایچ سی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے کے 20 سال کے بعد میں محسوس کرتی ہوں کہ دوسروں کے ساتھ کام کرنے اور پناہ گزینوں اور مقامی تنظیموں کے ساتھ براہ راست مشغول ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ میں آنے والے سالوں میں پناہ گزینوں اور دیگر بے گھر لوگوں کی مدد کے لیے جو کچھ کر سکتی ہوں وہ کرتی رہوں گی۔
یو این ایچ سی آر کے صدر فلیپو گرانڈی نے کہا کہ انجلینا جولی طویل عرصے سے انسانی ہمدردی کے مسائل پر یو این ایچ سی آر کی ایک شاندار پارٹنر رہی ہیں۔ ہم دہائیوں تک ان کی ہمارے ساتھ وابستگی اور پناہ گزینوں اور مجبوروں کے لیے کام پر ان کے شکر گزار ہیں