عمران خان کا جمعہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان

سابق وزیراعظم عمران خان نے23دسمبر کو خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے جمعے کو خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کردیں گے ، اس کے بعد ہم الیکشن کریں گے اور قومی اسمبلی کے اپنے ممبران سے اسمبلی میں استعفے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا یہاں سری لنکا جیسے حالات ہو جائیں ، میں چاہتا ہوں الیکشن ہوں۔

لبرٹی چوک کے جلسے کے شرکا سے خطاب میں عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان موجود تھے۔عمران خان کا کہنا تھاکہ جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوں گے خوف ہے کہ ملک ڈوب جائے گا، 50 سال میں آج سب سے زیادہ مہنگائی ہے، 30 سال سے جوملک کو لوٹ رہے تھے ان کو اوپربٹھا دیا گیا، جس ملک کا یہ دیوالیہ نکال گئے تھے اس کو ہم نے 2018 میں سنبھالا، چوروں کا ٹولہ ملک کو تباہی کی طرف لے کرجارہا ہے، ہمارے پاس ڈالر نہیں آرہے تھے پھر بھی ہم نے معیشت کو اٹھایا۔

ای پیپر دی نیشن