پہلے دن کے شاندارشو کے بعد پینٹین برائیڈل کیٹیور ویک کا دوسرا روز بھی انتہائی دلچسپ رہا۔اس خوبصورت تقریب کو رونق بخشنے کیلئے ستاروں کی پوری کہکشاں موجود تھی جن میں ایمن‘ نمرہ خان اور کنزی ہاشمی کے نام سہرفہرست ہیں۔ روایتی انداز میں شو کے دوسرے روز بھی جدید ترین عروسی رجحان کو منظر عام پر لایا گیا تاہم اس شو کی سب سے خاص بات شاہد آفریدی کے برانڈ کا ڈیبیو تھا جس کے لئے اس لئے بھی شدت سے منتظر تھے کہ اس میں ان کے پسندیدہ کرکٹ کے ستارے ایک نئے انداز میں ان سے ملنے والے تھے اور اس کیلئے حاضرین پرجوش اور بے چین نظر آرہے تھے۔
پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے دوسرے دن کا آغاز سوچاج کے ”عکس“ کے ساتھ ہوا جو وراثت‘ ورثے اور ثقافت سے متاثر پرانی دستکاری کی تکنیک کا بہترین عکاس تھا۔ اس کے بعد ماہا وجاہت خان کی’’رانجھنا“ تھی‘ جسے ناقابل یقین تفصیلات کے ساتھ تخلیق کیا گیا تھا‘ یہ مجموعہ عصری سلائیٹس پر کلاسک اور روایتی محرکات کا بہترین امتزاج تھا۔اس کے بعد جاذب شیخ کا شاندار مجموعہ ”دوام“ پیش کیا گیا‘ یہ مجموعہ شادی کے تہواروں کی بہترین عکاسی کرتا نظر آیا جس میں پیچیدہ ہینڈ ورک اورپھولوں کی کڑھائی ملبوسات میں انوکھی دلکشی اور چمک پیدا کررہے تھے۔جاذب شیخ کے بعد نائلہ‘ز ہاٹ کوٹییورر کا ”حور جہاں“ منظر عام پر آیا۔ بھاری بھرکم زیورات‘ رنگوں اور نفیس کام سے سجے شادی کی تقریبات کی مناسبت سے تیار کئی ملبوسات کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔ دوسرے دن کے پہلے شو کا اختتام عبیرہ عثمان کے مجموعے ”جان ادا“ سے کیا گیا۔ یہ مجموعہ تہوار کے موسم کا جشن آرائشی زیورات کی ایک گمنام کہانی کے ساتھ منایا ہوا محسوس ہوا۔
دوسرے دن کے دوسرے شو کا آغازمشہور و معروف کریکٹر کرکٹر شاہد آفریدی کے ملبوسات کی نمائش سے ہوا جس کا لوگوں کو بے چینی سے انتظار تھا۔ ان کی جانب سے مردانہ ملبوسات کا پہلا انتخاب ”زالان“سے ہوا۔ یہ مجموعہ ہند۔فارسی فن اور فن تعمیر سے متاثر تھا جس میں دستکاری اور کاریگروں کی کاریگری نہایت نمایاں تھی۔ان کے بعد اسٹیج پر جو مجموعہ پیش کیا گیا وہ سمسارا کٹیور کا تازہ ترین عروسی دلہن کا مجموعہ تھا‘ بعد ازں طیب معظم اسٹوڈیو کا ”گلابو“ پیش کیا گیا جسے رنگوں اور جدید تراش خراش کا عمدہ نمونہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔جیریمن اسٹریٹ کے حمزہ ملک کا مجموعہ ”’پاسبانِ دل‘‘ایک منفرد انتخاب ثابت ہوا جس میں موتیوں‘ دھاتوں‘بٹنوں‘ قیمتی پتھروں اور سیکوئنز کا کا بہترین استعمال کیا گیا تھا۔دوسرے دن کا آخری انتخاب عمشا بائی عظمی بابر کی جانب سے پیش کیا گیا۔ ان کے شاندار مجموعے میں شامل دلکش‘ رنگوں سے سجے ہوئے لہراتے ہوئے ملبوسات چمکدار پتھروں سے مزین تھے۔
سہہ روزہ پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے دوسرے روز بھی معروف شخصیات کو بطور شو اسٹاپرپیش کیا گیا۔ دوسرے دن کا اسٹیج بھی ستاروں سے جگمگارہا تھا۔ ”پسوری“ کی عالمی شہرت یافتہ شی گل نے سوچاج کیلئے و اک اور پرفارمنس پیش کی۔ماہا وجاہت خان کیلئے ایمن خان نے ریمپ پر واک کی جب کہ میکال ذوالفقار نے جاذب شیخ کے شو اسٹاپر کے ذریعے ریمپ کو رونق بخشی۔نمرہ خان نے نائلہ ہاٹ کٹیورر کے‘ کنزہ ہاشمی نے عبیرہ عثمان کے شو اسٹاپر زیب تن کئے اور حاضرین سے زبردست داد وصول کی۔اداکار منیب بٹ اور شفاعت نے شاہد آفریدی کے ڈیبیو کلیکشن کیلئے ریمپ کو جلا بخشی تو اشنا شاہ اور عبدالحنان نے سمسارا کوٹیورر کے شو اسٹاپر میں جان ڈال دی۔طیب معظم اسٹوڈیو نے کومل میر کو اپنے شو اسٹاپر کے طور پر منتخب کیا۔ اس موقع پر سوچ بینڈ نے اپنی شاندار پرفارمنس کے ذریعے لوگوں کے دل جیت لئے‘ اس بینڈنے جیریمن اسٹریٹ کیلئے پرفارمنس دی جب کہ ان کے اسٹاپر عماد عرفانی تھے جنہوں نے اپنی شاندار واک سے حاضرین کے دلوں پر راج کیا۔
پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویککی کوریوگرافی سلوی رفیق علی اور ہم اسپیشل پراجیکٹس اینڈ ایونٹس کی ذمہ داری ہے۔شو پروڈکشن اور ایگزیکیوشن ہم نیٹ ورک کی اسپیشل پراجیکٹ ٹیم کی ذمہ اری ہے۔ ہئیر اینڈ میک اپ کی ذمہ داری این پرو اور این جنٹس کی ہے۔ڈی جے عمر شو کی موسیقی مرتب کررہے ہیں۔ بیک اسٹیج منیجمنٹ سلوی رفیق ہم اسپیشل پراجیکٹ کی ٹیم کے ہمراہ کررہی ہیں جبکہ احسن قریشی اس ایونٹ کے آفیشل فوٹوگرافرہیں۔پبلک ریلیشنز اور میڈیا مینجمنٹ کی تمام تر ذمہ داری ہم نیٹ ورک ان ہاؤس پی آر ٹیم کی ہے۔
ملک کے سب سے بڑے برائیڈل ایکسٹرواگنزا کا بیسواں ایڈیشن پینٹین کے ذریعے اور بسکونی چاکلیٹو کے تعاون سے پیش کیا گیا۔ ایونٹ کے دیگر معاونین میں لاہور انٹرٹینمنٹ سٹی‘ اولپرز‘ ٹپال گرین ٹی اور فوڈ پانڈا نمایاں ہیں۔