لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے لاہور چڑیا گھرکا دوررہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈی جی وائلڈ لائف مبین الٰہی نے استقبال کیااور انہیں میگا پراجیکٹ لاہور چڑیا گھر بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور چڑیا گھر کو عالمی معیار کے مطابق تعمیر کیا جا رہا ہے۔ لاہور چڑیا گھر میں نہ صرف نئے جانوروں کی مختلف اقسام جن میں پیراکیٹس، مونا مونکی،اریبین اورکس، پوما وغیرہ کو شامل کیا جا رہا ہے بلکہ جانوروں کے جدید ترین تھری ڈی امیجز بھی لاہور چڑیا گھر کا حصہ ہونگے۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے کہا کہ تعمیراتی کام میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔