لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی جونیئر ٹیم نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرلی۔ کوالالمپور میں ایونٹ میں 7سے 8 ویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرایا۔ پاکستان کی جانب سے تینوں گول ارباز احمد نے کیے، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں ارجنٹائن نے چار گول کیے۔