لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 9 کیلئے سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر شان ٹیٹ کو بائولنگ کوچ مقرر کر دیا۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس تقرری کا اعلان کر دیا ہے۔سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ ہیں۔واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بائولر شان ٹیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
شان ٹیٹ کوئٹہ کے بائولنگ کوچ مقرر
Dec 17, 2023