لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری،سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ہمارا نگران حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجلی بلوں میں شامل کئے گئے ناجائز اور بیجاٹیکسز ختم کئے جائیں۔بجلی چوری اورحکمران اشرافیہ کی مفت بجلی خوری بند کی جائے۔ آئی ایم ایف نے کبھی یہ نہیں کہاکہ ٹیکس صرف غریبوں پر لگایا جائے۔