شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوارپی پی 141 عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پر آج بھی پوری قوم سوگوار ہے جبکہ 16 دسمبر سانحہ سقوط ڈھاکہ کا بھی دن ہے جب پاکستان دو لخت ہوا جس سے سبق سیکھنے اور ملکی استحکام کی خاطر بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، سانحہ اے پی ایس کے بعد دہشت گردوں کے خلاف ملک میں کاروائیاں تو ہوئیں مگر معاشی دہشت گرد آج بھی آزاد ہیں جنہوں نے پاکستان کو انتشار کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کی اور ملکی معیشت کو تباہ کیا (ن) لیگ کی قیادت کا قوم سے وعدہ ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی سازشوںکا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔