شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ ایک تکلیف دہ سیاہ دن ہے۔ مگر افسوس اس بات کا ہے کہ آج اس سانحہ سے نہ سیکھنا بھی ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔ آج پھر وہی کردا ر نئے چہروں کے ساتھ دہرائے جا رہے ہیں۔ در حقیقت پاکستان کو گرایا جا رہا ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ خصوصاً نوجوان دیکھے اور سمجھے۔دیگر ممالک ہم سے سیاسی معاشی آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں بہت آگے ہیں مگر ہم ابھی تک حقیقی طور پر آزاد او ر خود مختار بننے کی بجائے امریکہ کے پے رول پر کردار ادا کرنے میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے ریاض علوی،شہباز گجر،میاں خالد،اسامہ خان او راویس ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔