لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ’’یوم سقوط ڈھاکہ‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا سانحہ مشرقی پاکستان عالم اسلام کی سب سے بڑی نظریاتی سلطنت کے 2 ٹکڑے ہونے کا نہ بھرنے والا زخم ہے۔ ملت اسلامیہ کیلئے سقوط غرناطہ کے بعد سقوط ڈھاکہ ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔ سقوط ڈھاکہ جیسے سانحات کو روکنے کیلئے صوبوں کے باہمی اور وفاق سے تعلقات کو بدگمانیوں سے بچانا ضروری ہے۔ ہمیں من حیث القوم اس سانحہ کے عوامل اور اسباب پر گہری نظر رکھنی چاہیے۔ نظریہ پاکستان کو پس پشت ڈالنے کی وجہ سے سانحہ مشرقی پاکستان رونما ہوا۔
سقوط ڈھاکہ جیسے سانحات روکنے کیلئے وفاق کو بدگمانیوں سے بچانا ضروری :اشرف جلالی
Dec 17, 2023