پرتھ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے آسٹریلیا نے پاکستان کو 450 رنز کا ہدف دے دیا۔ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن دوسرے سیشن میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔آج چوتھے دن آسٹریلیا نے اپنی نامکمل دوسری اننگز کا آغاز 2 وکٹ کے نقصان پر 84 رنز سے کیا۔آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ نے 34 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیلنا شروع کیا تو کچھ ہی دیر میں فاسٹ بولر خرم شہزاد نے 87 رنز پر پاکستان کے لیے تیسری وکٹ حاصل کی۔خرم شہزاد نے 45 رنز پر اسٹیون اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 107 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔عثمان خواجہ 90 رنز پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 450 رنز کا ہدف
Dec 17, 2023 | 10:52