الیکشن کمشن کی این اے 53پی پی10حلقہ بندیوں میں کوئی سقم نہیں

Dec 17, 2023

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چوہدری نثار کے حلقے این اے 53  اور پی پی 10 کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ہفتہ کو جاری تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ  الیکشن کمیشن کی حلقہ این اے 53  اور پی پی 10 کی حلقہ بندیوں میں کوئی قانونی سقم نہیں، الیکشن کمیشن کے حلقہ این اے 53  اور پی پی 10 کی حلقہ بندیوں میں عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں کرتے ہوئے متعدد اعتراضات کو نمٹانا پڑتا ہے، ضروری نہیں کہ الیکشن کمیشن ہر اعتراض کو نمٹاتے ہوئے تفصیلی وجوہات بیان کرے۔ یہ درخواست چوہدری نثار کے قریبی دوست شیخ ساجد الرحمن نے دائر کی تھی۔ تحریری فیصلہ میں یہ بھی کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل بھی حلقہ بندیوں میں کسی بے ضابطگی کی نشاندہی کرنے سے قاصر رہے، لہذا این اے 53  اور پی پی 10 کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں