نیب تحقیقات، فواد چوہدری پنڈدادنخان روڈ کرپشن کیس میں بھی گرفتار

Dec 17, 2023

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے جہلم تا پنڈ داد خان ڈوئل کیرج وے منصوبے میں مبینہ کرپشن سے متعلق تحقیقات کیلئے نیب کو فواد چوہدری کیخلاف جاری وارنٹ کی تعمیل کرانے اور شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔ سماعت کے دوران نیب حکام کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق انکوائری میں فواد چوہدری سے تفتیش کی ضرورت ہے، عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل فواد چودھری سے نیب وارنٹ پر تعمیل کرائیں۔ نیب راولپنڈی نے فواد چودھری کو تیرہ نومبر کو طلب بھی کیا تھا۔ دریں اثناء نیب نے اڈیالہ جیل میں پہلے سے قید فواد چودھری کو گرفتار کر لیا۔

مزیدخبریں