جوڈیشل کمشن رورلز کمیٹی اجلاس، ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پر غور

اسلام آباد (نیٹ نیوز) جوڈیشل کمشن آف پاکستان رولز کا جائزہ لینے کیلئے تشکیل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پر غور اور رولز کے مسودے کو 29 دسمبر تک حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں منظور ملک، جسٹس ندیم اختر، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے شرکت کی۔ جسٹس شہزاد احمد خان، اٹارنی جنرل، اختر حسین، ضیاء الحسن، راہب خان، احمد فاروق خٹک، قاضی رفیع الدین بابر بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ججوں کی نامزدگی کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...