اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) الیکشن کمشن نے عام انتخابات کے لئے اپیلٹ ٹربیونلز لگانے کے لئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہنگامی مراسلے جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملک بھر کی پانچوں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے رابطہ کیا جائے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹس سے اپیلٹ ٹربیونلز کے لئے تجاویز لی جائیں۔ عام انتخابات کے لئے اپیلٹ ٹربیونلز ہائیکورٹس کے ججز پر مشتمل ہوں گے۔ اپیلٹ ٹربیونلز میں ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کو چیلنج کیا جا سکے گا۔ ہنگامی بنیادوں پر ہائیکورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔