سلامتی کونسل کشمیر قررارداد پر عملدرآمد کرائے، وزیر خارجہ: او آئی سی، یورپی یونین قیادت کو خطوط

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پرزور دیا ہے کہ وہ تنازعہ جموں وکشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پرمکمل عملدرآمد یقینی بنائے۔ وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم اور یورپی یونین کی قیادت کے نام اپنے خطوط میں انکی توجہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر کی حیثیت کے بارے میں بھارتی سپریم کے حالیہ غیرقانونی فیصلے کی جانب توجہ مبذول کرائی۔ وزیر خارجہ نے عالمی اداروں سے یہ بھی کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں بند کروائے اور پانچ اگست 2019ء سے اب تک کے بھارت کے تمام غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کو کالعدم قرار دے۔ ان خطوط میں وزیر خارجہ نے زور دیا کہ عالمی قوانین کے تحت ملکی قانون سازی اور عدالتی فیصلوں کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کی حتمی حیثیت کے تعین کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بھارتی غیرقانونی اقدامات کی مذمت بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ ان تمام غیرقانونی اقدامات کا واضح مقصد کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین پر ایک بے اختیار آبادی میں تبدیل کرنا ہے۔ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بھارتی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...