ہمایوں اختر آئی پی پی میں شامل، سینئر نائب صدر مقرر

لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما ہمایوں اختر خان نے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین، صدر عبدالعلیم خان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سینئر رہنما اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، چوہدری ظہیر الدین، نوریز شکور اور شعیب صدیقی کے ساتھ  پریس کانفرنس کے دوران استحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے ہمایوں اختر خان کو پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کرتے ہوئے انہیں پارٹی کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہمارے بھائی ہمایوں اختر خان نے ساتھ چلنے کا اعلان کیا ہے۔ ہم مل کر ملک کی بہتری کیلئے کام کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ 5 سال کیلئے ایک حکومت بنے تاکہ ملکی مسائل کا حل نکل سکے۔ سپریم کوٹ کا فیصلہ بہترین ہے کسی پارٹی کو کارنر نہیں کیا جا رہا، پی ٹی آئی کی مقبولیت 9مئی کے بعد بہت نیچے گئی ہے، یہ سب قیاس آرائیاں ہیں کون زیادہ مقبول ہے، عوام جسے ووٹ دیں گے وہ کامیاب ہو گا۔ صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمایوں اختر خان کی شمولیت سے ہماری جماعت اور پاکستان مضبوط ہو گا۔ ہمایوں اختر خان نے اس موقع پر کہا کہ 9مئی واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ ایک شہید کا بیٹا ہوں جیسے شہداء  کی بے توقیری کی گئی یہ ناقابل برداشت تھا۔ آئی پی پی قیادت پر مکمل اعتماد ہے یہ ملک کی بہتری کیلئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کروائی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...