پرتھ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے آسٹریلیا نے پاکستان کو 450 رنز کا ہدف دے دیا۔ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن دوسرے سیشن میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔450 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 19 رنز بنالیے ہیں، دوسری اننگز کے آغاز پر ہی اوپنر عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود 2,2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کو تیسرا نقصان امام الحق کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہوں نے 10 رنز اسکور کیے اور پویلین چلتے بنے۔آج چوتھے دن آسٹریلیا نے اپنی نامکمل دوسری اننگز کا آغاز 2 وکٹ کے نقصان پر 84 رنز سے کیا۔آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ نے 34 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیلنا شروع کیا تو کچھ ہی دیر میں فاسٹ بولر خرم شہزاد نے 87 رنز پر پاکستان کے لیے تیسری وکٹ حاصل کی۔خرم شہزاد نے 45 رنز پر اسٹیون اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 107 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔عثمان خواجہ 90 رنز پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پرتھ ٹیسٹ: 450 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی تیسری وکٹ 19 رنز پر گرگئی
Dec 17, 2023 | 11:40