حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے حافظ آباد سے دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پانچ فیصد کمی کر دی ۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سند س ار شاد کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا جس میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اشفا ق ر سول،موٹروے وہیکل ایگزیمینر محمد کاشف، ٹرانسپورٹرز ، اڈا منیجر و انتظامیہ نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ نیا کرایہ نامہ کی فلیکسز نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں اور نئے کرائے ناموں پر فوری طور پر عمل در آمد کیا جائے ۔جو ٹرانسپورٹر نئے کرایہ نامہ کی خلاف ورزی کر ے گا اسکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
حافظ آباد:پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا عزم
Dec 17, 2023