200 بیڈ پر مشتمل کارڈیالوجی ہسپتال کا قیام بڑا منصوبہ ہے:ڈاکٹر جاوید اکرم

Dec 17, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ادارے قابل ستائش ہیں‘ کسی ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے‘ سرور شاہدہ ٹرسٹ کے زیراہتمام 200 بیڈ پر مشتمل کارڈیالوجی ہسپتال کا قیام بڑا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے دل کے امراض میں مبتلا غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولت میسر آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں سرور شاہدہ ٹرسٹ کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ دل کا مرض عام ہورہاہے ،اس کی بڑی وجوہات سموکنگ‘ موٹاپا اور کولیسٹرول ہے۔ اس نیک مقصد میں ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھی سرور شاہدہ ٹرسٹ جیسے اداروں کی بھرپور معاونت کرے گی، ڈاکٹرشعیب‘ ان کی والدہ اور فیملی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عظیم مقصد کی تکمیل میں ان کی مدد فرمائے۔

مزیدخبریں