حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشا د کا گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول کسوکی اور دیہی مرکز صحت (آر ایچ سی) کسوکی کا دورہ،ڈپٹی کمشنر نے سکول کے دورے کے دوران ٹیچر ز اور دیگر سٹاف کی حاضری ،صفائی ، سکول کی مجموعی تعلیمی صور تحال اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاسوں میں جا کر درس و تدریس کے عمل کا جائزہ لیا اور طلبا ء سے انکے کلا س ورک اور نصاب کے حوالے سے سوالات بھی کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل کو سکول کی صفائی اور ضروری تعمیر و مرمت کی بھی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ بچوں کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی شخصیت سازی کو بہتر بنانے کے لیے بھی انہیں تربیت دی جائے اور طلبا ء کو صفائی کے حوالے سے خصوصی لیکچر ز دیئے جائیں۔جبکہ انہوں نے دیہی مرکز صحت کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔