کامونکی(نمائندہ خصوصی)ماہرتعلیم جاوید لطیف نے چیف ایگزیکٹیوآفیسر ایجوکیشن گوجرانوالہ کا قلمدان سنبھال لیا،بتایا گیا ہے کہ کامونکی سے تعلق رکھنے والے مشہور ماہر تعلیم نے گزشتہ روز چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن گوجرانوالہ کا چارج سنبھال لیاہے ،سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ بننے پر جاوید لطیف کا گورنمنٹ عمیر شہید ہائی سکول کامونکی آمد پر پرنسپل رانا وسیم انجم ،صدر پنجاب ٹیچرز یونین آفتاب خان ، صدر ایس ای ایس ملک طاہر اعوان ،گل زادہ خان صافی،جیکسن الیاس کھوکھر ،ضرغام حمید اور سنیر ٹیچر عبد الرشید لودھی نے اساتذہ سمیت بھرپور استقبال کیا،اساتذہ کا کہنا ہے کہ ماہر تعلیم جاوید لطیف بطورسی ای او اساتذہ کے مسائل اور سکولوں میں سہولیات کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔