سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کوکبھی نہیں بھول سکتے:زاہد حبیب قادری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ سانحہ ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کوکبھی نہیں بھول سکتے، اسلام اور ملک دشمن قوتیں آج بھی پاکستان کو کمزور کرنے میں لگی ہیں،جن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، لسانیت ،مذہبی فرقہ واریت اور معاشی دہشت گردی ملکی جڑوں کو کھوکھلاح کر رہی ہے، محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ سکول کے بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانابزدل دشمن کی نشانی ہے، بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے جسے پاکستان کی ترقی ،خوشحالی، استحکام اور یکجہتی کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہو سکتی، محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کا بازار گرم ہے ،جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کی ملکی سا  لمیت کے لیے شہادتیں ہمارے ماتھے کا جھومر اور فخر ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن