لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں ایک شخص نےفائرنگ کر کے سابق بیوی، سسر، برادر نسبتی اور سالی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کرن نے دو سال قبل اپنے شوہر وسیم سےخلع لی تھی۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم وسیم نے شادی کی تقریب سے واپسی پر اپنے سابق سسرالیوں کی کارپرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی سابق بیوی، سسر، برادر نسبتی اور سالی جاں بحق ہو گئے۔گولیاں لگنے سے ملزم کی بیٹی اور دو خواتین زخمی بھی ہوئیں، آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔