تاریخ کا سب سے مہنگا پرمٹ حاصل کرکے امریکی نے مارخور کا شکار کرلیا

 امریکی شہری ڈیرن جیمز مل مین نے پرمٹ حاصل کرنے کے بعد چترال میں مارخور کا شکار کرلیا۔محکمہ جنگلی حیات کے ذرائع کے مطابق شکاری نے شکار کا پرمٹ دو لاکھ بتیس ہزار ڈالر میں حاصل کیا تھا۔ذرائع کے مطابق شکار کئے گئے مارخور کی عمر ساڑھے نو سال تھی اور اس کے سینگوں کی لمبائی 45 انچ تھی۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مارخور کا پرمٹ اکتوبر میں بولی کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا، جو تاریخ کی سب سے بڑی بولی تھی۔

ای پیپر دی نیشن