افغانستان:فضائی حملےاور دھماکوں میں 17 طالبان شہید 9 شہری جاں بحق

Feb 17, 2009

سفیر یاؤ جنگ
کابل (اے ایف پی) افغانستان میں فضائی حملے‘ بارودی سرنگ دھماکوں اور حملوں میں 2 کمانڈروں سمیت 17 طالبان شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ 9 شہری جاں بحق اور ایک اتحادی فوجی ہلاک ہو گیا۔ مشرقی افغانستان میں جھڑپ میں زخمی ہونے والا ایک اتحادی فوجی دم توڑ گیا۔ ارزگان اور قندھار روڈ پر بارودی سرنگ دھماکے سے 6 شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ کنڑ میں بم دھماکے میں 3 افراد مارے گئے۔ باغدیس میں فضائی حملے میں 2 کمانڈروں ملا دستگیر اور ملاباز محمد سمیت 10 طالبان شہید ہو گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق غلام دستگیر صوبے میں اتحادی فوج کیخلاف ہونیوالی کارروائیوں میں ملوث تھا اور اس نے نومبر میں افغان آرمی کے دستے پر حملہ کرکے تیرہ اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔ وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد ظاہر عظیمی نے اس حملے کی تصدیق کی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس میں مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ ہلمند میں آپریشن کے دوران 7 طالبان شہید ہوئے ہیں۔
مزیدخبریں