جہانگیر بدرنے میاں نواز شریف سے رائیونڈ میں واقع انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور سینٹ کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ دونوں رہنماؤں نے جمہوریت کے استحکام اور ملکی سالمیت کے لئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر بدر نے اس موقع پر سینٹ الیکشن میں تعاون کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تمام پارلیمانی پارٹیاں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں جبکہ جہانگیر بدر نے میاں نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ ایسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔