صدر زرداری کا نظام عدل ریگولیشنز پردستخط نہ کرنا بڑا ایشو نہیں، معاہدے پرعمل درآمد ہونے کے بعد وہ پانچ منٹ میں دستخط کردیں گے: وزیراعلیٰ سرحد امیرحیدر خان ہوتی کا دعویٰ

چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرحد نے کہا کہ سوات میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو کامیاب بنایا جائے گا۔ مہمندایجنسی، خیبرایجنسی اور دیگر علاقوں میں بھی بحیثیت پختون، جرگہ سسٹم کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم یہ مرکزی حکومت کا معاملہ اور دائرہ اختیار ہے۔ امیرحیدرخان ہوتی اپنے بھانجے کی سالگرہ میں شرکت کی غرض سے چارسدہ گئے ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن