امریکی سفیر کی قیادت میں 5 رکنی وفد کا ”سمیڈا“ کا دورہ

لاہور (کامرس رپورٹر) پانچ رکنی امریکی وفد نے رابن ایل رافیل کی قیادت میں یہاں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’سمیڈا‘ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد رشید کی صدارت میں ایک اجلا س منعقد ہوا جس میں ایس ایم ای سیکٹر سے وابستہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلا س میں سمیڈا کے جنرل مینیجر آﺅٹ ریچ سید اقبال انور قدوائی، جنرل مینیجر سنٹرل سپورٹ افتخار حسین اور جنرل مینیجر بزنس ڈویلپمنٹ سروسز کے علاوہ متعدد سینئر اہلکار موجود تھے۔ جبکہ امریکی وفد میں یوایس اے آئی ڈی کے مشن ڈائریکٹر مسٹر رابرٹ جے ولسن بھی شامل تھے۔انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے سرحدی علاقوںمیں صنعتی شعبہ کی ترقی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس ضمن میں سیاحت، معدنیات، ٹیکسٹائل اور ہارٹیکلچرکے شعبوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...