علامہ منیر احمد یوسفی کی کتابوں کا موضوع جہاں حقوق اللہ اور حب رسول اللہ ہیں وہاں انہوں نے حقوق العباد جیسے اہم موضوع کو بھی فراموش نہیں کیا۔ زیر تبصرہ کتاب ”آدابِ عیادت اور نور شفائ“ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ کسی بیمار کی عیادت و تیمارداری کرنے سے بیمار کو جو راحت ملتی ہے یہ وہی بیان کر سکتا ہے جس کا دل خلقِ خدا کی محبت میں دھڑکتا ہو۔ آج کل کے پُرفتن دور میں یہ کتاب مشعلِ راہ ثابت ہو گی جبکہ ہر طرف اخلاقی انحطاط کا دور دورہ ہے اور محبت، بھائی چارے، امن کی جگہ نفرت بداعتمادی اور افراتفری نے لے رکھی ہے۔ مصنف نے نہایت عرق ریزی سے عام فہم انداز میں قرآن و حدیث کے حوالہ جات کی روشنی میں آدابِ عیادت کی وضاحت کی ہے۔ کتاب کا ہر مسلمان گھرانے میں ہونا مفید ثابت ہو گا ۔ کتاب کی ضخامت 88 صفحات اور قیمت 80 روپے ہے۔ ملنے کا پتا جامع مسجد نگینہ بلاک بی گجرپورہ چائنہ سکیم لاہور فون: 36823128,3618755 (تبصرہ: محمد شفیق سلطان)
آدابِ عیادت اور نور شفائ
Feb 17, 2010