لاہورواقعہ کوپیچھے چھوڑکرآگے بڑھنے کی بات کرنی چاہیے، ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ چند دن میں حل ہوجائیگا ۔ امریکی سینٹرجان کیری

دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی سے قبل چکلالہ ائیر بیس پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے امریکی سنیٹر کا کہنا تھا کہ ریمنڈ‌‌‌‌‌ ڈیوس کیس دونوں ممالک کے تعلقات پراثر انداز نہیں ہوگا۔ جان کیری نے امید ظاہر کی کہ اس معاملے کا جلد ہی کوئی ایساحل نکل آئے گاجس پر سب متفق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں حوصلہ افزا رہی ہیں اور وہ اس سلسلے میں صدر باراک اوباما کو آگاہ کریں گے۔ سینٹر جان کیری نے کہا کہ وہ پاکستان کوئی الٹی میٹم دینے نہیں آئے تھے،امریکہ پاکستان کےساتھ عوامی رابطوں کوفروغ دینا چاہتا ہے، ہم نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے اوریہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں

ای پیپر دی نیشن