”بھارت پسندیدہ ترین ملک“ پاکستان کا تجارتی خسارہ ایک ارب ڈالر

Feb 17, 2012

سفیر یاؤ جنگ
کراچی( آئی این پی) پاکستان کو بھارت کے ساتھ تجارت میں ایک ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے،بھارت کی جانب سے پاکستان کو پسندیدہ ترین ملک قرار دئیے جانے کے باوجود بھارت کو پاکستانی برآمدات میں مسلسل کمی جبکہ درآمدات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ مالی برس میں بھارت کے ساتھ تجارت میں پاکستان کا خسارہ ایک ارب پندرہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ مالی سال دو ہزار نو دس کے مقابلے میں چوالیس فیصد زائد ہے۔اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی بھارت کو درآمدی ادائیگیاں چالیس فیصد اضافے سے ایک ارب چوالیس کروڑ ڈالرتک پہنچ گئیں جبکہ درآمدی وصولیوں کی مالیت آٹھ فیصد کمی سے اٹھائیس کروڑ سڑسٹھ لاکھ ڈالر رہیں۔برآمدکنندگان کی شکایت ہے کہ بھارت کو برآمدات میں ہمیشہ بھارتی افسر شاہی کی جانب سے سرٹیفکیشن اور نان ٹیرف بیرئیرز کا سامنا ہے۔
مزیدخبریں