ینگ ڈاکٹرز اورمریضوں کے مسائل


مکرمی! فاطمہ جناح میموریل ہسپتال اور گنگارام ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں بیٹھے ڈاکٹر علاج کی بجائے ایجنٹوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ان مریضوں کے مسائل کی طرف بھی توجہ دیں۔ ایمرجنسی میں بیٹھے ڈاکٹر اول تو فارغ ہی نہیں ہوتے اور اگر کسی مریض کا چیک اپ کریں تو اسے وہ ادویات لکھ کر دیتے ہیں جو ایمرجنسی سے ملنے کی بجائے باہر کے سٹوروں سے ملتی ہیں اور میڈیکل سٹور والے اس کام کیلئے ڈاکٹروں کو کمیشن دیتے ہیں۔ ہم خادمِ اعلیٰ پنجاب سے یہ پوچھنے کاحق رکھتے ہیںکہ ایمرجنسی میں موجود لاکھوں روپے کی ادویات کس لئے رکھی ہیں اگر ڈاکٹروں نے میڈیکل سٹور والوں کی ادویات لکھ کر دینی ہیں تو۔ (وقاص مرزا‘ وارث روڈ لاہور ۔ 0322-4598297)

ای پیپر دی نیشن